Wednesday, September 3, 2014

﷽
عرض مرتب
سرور کونین ﷺ کا ارشاد گرامی ہے
 مَن حَفِظَ عَلیٰ اُمًتیِ اَرْبَعِیْنَ حَدیثاَ فِی اَمْرِدیْنہَا، بَعَثَہُ اللہ فَقِیہا وَ کُنتُ لہُ یوُمَ القیِاٰمَۃِ شَافِعاََ وَ شَہیِدَا۔
جو شخص میری امت کے فائدے کے لیے امر دین کی چالیس احادیث یاد کرے گا اللہ تعالی اسکو (روز قیامت) فقیہ اٹھائے گا اور قیامت کے دن  میں اس کی شفاعت کرنے والا اور (اسکی نیکیوں پر) گواہ ہوںگا۔
اس فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے کئی جلیل القدر علماء نے دین کے مختلف موضوعات سے متعلق چالیس احادیث کے مجموعے لکھے ہیں۔ یہ مجموعہ بھی دین کے ایک اہم رکن نماز کے متعلق چالیس صحیح یا حسن درجہ کی احادیث پر مشتمل ہے۔ ان چالیس احادیث کو یاد کرنے والا انشاء اللہ اس فضیلت کا مستحق ہو گا۔ اور نماز جیسی اہم عبادت کو سنت کے مطابق پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کرے گا۔ ملحوظ رہے کہ اس مجموعہ حدیث میں مسائل نماز کے لیے حدیث کو بطور دلیل اور حدیث کی تشریح کے لیے اعمہ امت کے اقوال بطور توضیع کے پیش کیے گے ہیں۔ فقہ حنفی قرآن و سنت کے مستبط مسائل کا مجموعہ ہے اس لیے اس رسالہ میں فقہا احناف کے حدیث سے مرتب کردہ چالیس مسائل کی یہ چالیس احادیث جمع کی گی ہیں۔ جماعت غیر مقلدین چونکہ ان احادیث پر اعتراضات سے انکار حدیث کا دروازہ کھولتے ہیں۔ اس لیے اس جماعت کے اکابرین کے اقوال بھی جا بجا ذکر کر دیے گے ہیں۔
قرآن و سنت سے مسائل شرعیہ کو فقہی ترتیب پر مرتب و مدن کرنے کی سب سے ذیادہ خدمت اللہ تعالی نے ائمہ احناف سے لی ہے اس لیے ابتدا میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ اور فقہ حنفی کا تعارف بھی برادر مکرم حضرت مولانا نثار احمد الحسینی دامت برکاتہم کے قلم سے شامل اشاعت ہے ۔ اللہ جل جلالہُ اس مجموعہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ راقم الحروف کی بخشش،والدین، اساتذہ، مشائخ کے بلندی درجات اور مسلمانوں کی اصلاح کا زریعہ بنائے۔
آمین بِجاَہِ النبیِ الکریم ﷺ وعلی الہِ واصحابہ وسلم۔

                                                                        احقر    ظہور احمد الحسینی غفرلہ
                                                                        4 صفر 1426 ہجری 15 مارچ 2005 بمقام جیلنگم برطانیہ


﷽
الحمد اللہ رب العالمین و الصلوۃ والسلام علی سیدہ المرسلین: اَمابعد
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ
سراج الائمہ، امام الحدثین، محسن امت، حضرت امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت، بن زوطی رحمہم اللہ تعالی 80 ہجری مطابق 699 میں عراق کے مرکز علم کوفہ میں پیدا ہوئے۔ اس وقت نہ صرف عراق بلکہ عالم اسلام کا مرکز تھا۔ فتح عراق پر حضرت عمر فاروقؓ 17 ہجری میں کوفہ کا شہر آباد کیا اور وہاں کی علمی سرپرستی کے لیے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کو بھیجا۔ "کوفہ" اہل علم سے آباد ہوتا رہا۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے علاہ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ، حضرت حزیفہ بن ایمانؓ، حضرت عمار بن یاسرؓ، حضرت سلمان فارسیؓ اور حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ جیسے جبال علم صحابہ اکرامؓ کے علاوہ کوفہ پندرہ سو اصحاب رسولﷺ کا مسکن اور ان کی علمی سرگرمیوں کا مرکز تھا۔  کوفہ کی اس علمی شہرت پر باب علم حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجھہ نے خلافت اسلامیہ کا مرکزی شہر دارالخلافہ "کوفہ" کو قرار دیا تو "کوفہ" کی علمی تابانیوں کو چار چاند لگ گے۔
حضرت امام ابن تیمیہؒ لکھتے ہیں۔
وَانما ظَھَرَ عِلمُ علَیِ وفقہہِ فی الکوفتہ۔
حضرت علیؓ کا علم اور فقہ "کوفہ" میں ظاہر ہوا۔
حضرت امام ابو حنیفہ ؒ نے کوفہ کے اس علمی ماحول میں پرورش پائی اور اپنے وقت کے کبار صحابہ اکرمؓ اور تابعین، فقھاء اور محدثین سے علم حاصل کیا۔ مورخ کبیر حافظ ابن کثیرؒ(774 ہجری) لکھتے ہیں کہ بعض محدثین نے تصریح کی ہے کہ اما م ابو حنیفہؒ نے سات صحابہ کرام سے روایت حدیث کی ہے۔ حافظ عبدالقادر قریشی (775 ہجری) نے ان سات صحابہ کرام کے اسماء یہ ذکر کیے ہیں۔
1. حضرت عبداللہ بن انیسؓ۔           2. حضرت عبداللہ بن جزء زبیدیؓ                3.  حضرت انس بن مالکؓ
4. حضرت جابر بن عبداللہؓ             5.  حضرت معقل بن یسارؓ                          6.  حضرت واثلہ بن اثقع ؓ
حضرت عائشہ بنت عجرؓ
حضرت امام اعظمؒ نے کوفہ کے اہل علم کے علاوہ دوسرے اصحاب علم و فضل مثلاََ بصرہ وغیرہ اور خاص کر حرمین کے حضرات سے بھی استفادہ فرمایا۔  آپ نے 55 حج کیے اور ہر سفر میں علمی استفادہ فرمایا۔ اس دور میں حصول علم کا ایک ذریعہ سفر حج بھی تھا۔ آپ نے اپنا پہلا حج اپنے والد کی سربراہی میں 16 برس کی عمر میں کیا۔ اور صحابی رسولﷺ حضرت عبداللہ بن الحارثؓ سے حدیث سنی۔ یہ سات صحابہ اکرام تو وہ ہیں جن سے آپ نے براہ راست استفادہ کیا۔ کل صحابہ کرام جو بلاواسطہ یا بل واسطہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے شیوخ ہیں ان کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ علاوہ ازیں آپ نے چار ہزار تابعین اور تبع تابعین سے علم حاصل کیا۔
حضرت خلف بن ایوب ؒ فرماتے ہیں۔
صارالعلم من اللہ تعالیٰ الی محمدﷺ سارالی اصحابہُ ثم صار الی التابعین، ثم صار الی ابی حنیفہ واصحابہ۔ فمن شاء فلیرض ومن شاء فلیسخط۔
علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت محمدﷺ کے پاس آیا پھر صحابہ میں تقسیم ہوا، پھر تابعین میں، اس کے بعد حضرت امام ابو حنیفہ اور ان کے تلامذہ میں آیا۔ اب جو چاہے تو خوش ہو جائے اور جو چاہے تو ناراض ہو۔
حضرت امام ابو حنیفہ ؒ نے جب مسند علم سجائی تو اطراف عالم سے طالبان علم آپ کے ہاں اکٹھے ہوگے۔ آپ نے درس میں قرآن و سنت سے مستنبط ہونے والے مسائل کو علم فقہ اور آپ کے درس کو درس فقہ کا نام دیا گیا۔ یہ درس تحصیل علم کا آخری درس ہوت تھا۔  اور اس درس سے استفادہ کرنے والے وہ حضرات ہوتے تھے جو ادب و لغت، روایت حدیث اور تفسیر کا علم حاصل کر چکے ہوں۔ یہ طالبان علم محدثین سے حدیث رسول ﷺ کے حصول کے بعد استنباطی مسائل کا درس لیتے تھے۔ درس فقہ کا درجہ حدیث، تفسیر اور باقی علوم اسلامیہ سے فائق ہو تا تھا۔ اس لیے محدث، مفسر ادیب وغیرہ اپنے اپنے فن میں ماہر ہوتے تھے۔ جبکہ فقیہ کے لیے تمام علوم و فنون کا ماہر ہو نا ضروری تھا اس کا اندازہ ایک واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے۔ عبداللہ بن  عمرو ؒ کا بیان ہے کہ مشہور محدث حضرت اما م اعمشؒ اور حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ ایک محفل میں رونق افروز تھے اس محفل میں ایک مسلہ پیش آیا حضرت اما م اعمشؒ اس مسلے کا حل نہ بتا سکے۔ آپ کے شاگرد حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ نے بتا دیا، حضرت اما م اعمشؒ نے آپ سے پوچھا یہ جواب آپ نے کس دلیل سے دیا حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ نے فرمایا اسی حدیث سے جو ہم نے آپ سے روایت کی ہے۔ اس پر حضرت اما م اعمشؒ نے اپنے شاگرد حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کے اس  تفقہ کی داد دیتے ہو فرمایا۔  نحن الصادلتہ وانتم الا طباِِِِء
ہم تو (دواوں لا ذخیرہ رکھنے والے)عطار ہیں اور تم طبیب ہو۔
حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کا درس بھی کتاب اللہ اور حدیث رسول ﷺ سے ہو تا تھا۔ چنانچہ صدر الاعمتہ مکیؒ فرماتے ہیں۔
کان ابو حنیفہ یروی اربعہ الاف حدیث، الفین لحماد والفین لسائر المشیختہ
حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ نے چالیس ہزار حدیثیں روایت کی ہیں، دو ہزار حماد کے طریق سے اور دو ہزار باقی شیوخ سے ۔
حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کے علم حدیث میں اس حجر پر اما شمس الدین الذھمیؒ نے انھیں حفاظ حدیث میں شمار کرتے ہوئے اپنی شہرہ آفاق کتاب "تذکرہ الحفاظ" میں آپ کا تفصیلی تذکرہ کیا ہے۔ علامہ ذہبیؒ نے آپ کے تذکرہ کا آغاز الامام الاعظم اور فقیہ العراق کے القاب سے کیا ہے اور لکھا ہے کہ:
وکان اماماََ ورعا، عالما، عاملا متعبداََ کبیر الشان لا یقبل جوائز السطان بل یتجرو یکتسب۔
امام ابو حنیفہؒ امام، پرہیزگار، عالم باعمل، بہت ذیادہ عبادت گزار اور بلند پایہ مقام کے مالک تھے، بادشاہوں کے تحائف قبول نہیں کرتے تھے بلکہ خود مزدوری کر کے روزی کماتے تھے۔ مولانا ابراہیم سیالکوٹی غیرمقلد اس حوالہ کو نقل کرنے کے بعد ارقام فرماتے ہیں۔ سبحان اللہ، کیسے مختصر الفاظ میں کس خوبی سے سری حیات طیبہ کا نقشہ سامنے رکھ دیا ہے اور آپ کی زندگی کے ہر علمی وعملی
شعبہ اور قبولیت عامہ اور غنائے قلبی اور احکام و سلاطین سے بے تعلق وغیرہ فضائل میں سے کسی بھی ضروری امر کو چھوڑ کر نہیں رکھا۔ 1٭۔ نیز محدث حضرت امام شمس الدین محمد بن احمد المقدسی الحسینیؒ اپنی کتاب"المختصر فی طبقات علماء الحدیث" میں اور حافظ جلال الدین سیوطیؒ (911 ہجری) نے طبقات الحفاظ ص۔ 80  میں آپ کا شاندار تذکرہ کیا ہے اور آ پ کو حفاظ حدیث میں شمار کیا ہے۔ ان ائمہ حدیث کی شہادت  سے اما م اعظم ابو حنیفہ کی جالالت شان اور حجر علمی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ آپ کے درس سے اطارف عالم کے طالبان علم نے استفادہ کیا آپ سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد کا شمار ممکن نہیں۔ آپ کے تلامذہ ہیں کبار تابعین، محدثین اور فقہا شامل ہیں۔ ائمہ اربعہ میں سے حضرت امام مالکؒ آپ کے بلاواسطہ شاگرد ہیں۔ جب کہ حضرت امام محمد بن ادریس شافعیؒ اور حضرت امام احمد بن حنبلؒ دونوں ائمہ فقہ اور مصنفین صحاح ستہ (چھ ائمہ حدیث) آپ کے تلامذہ کے تلامذہ  ہیں۔ حضرت امام بخاریؒ کے 27 اساتذہ آپ کے شاگرد ہیں۔ 64 جلیل القدر راویان حدیث کی عدالت اور صحت پر ائمہ جرح و تعدیل کا اتفاق ہے ان کی سند علم حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ سے متصل ہے ۔ حضرت امام بخاریؒ کو اپنی "صحیح بخاری" میں ثلاثیات یعنی ایسی روایت جس میں روسولﷺ تک فقط تین واسطے ہوں پر بڑا ناز ہے اور واقعۃ یہ بڑی سعادت اور فخر کی بات ہے۔ اپنی "صحیح بخاری" میں کل ثلاثیات 22 ہیں جن میں سے 20 ثلاثیات حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کے تین خصوصی تلامذہ اور مقلدین امام مکی بن ابراہیمؒ، اما م ابو عاصم نبیلؒ اور امام محمد بن عبداللہ انصاریؒ سے مروی ہیں۔ حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کے علمی فیض کو رب تعالیٰ نے آسمان علم پر سورج کی طرح روشن کیا۔ فقہ، حدیث، تفسیر کا شاید ہی کوئی درس یا مکتب فکر ہو جوآپ سے متفیض نہ ہو۔ حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کے اس علمی احسان پر آپ کو امت نےابو حنیفہؒ کا خطاب دیا کہ جس طرح ایک باپ اپنی اولاد کے مستقبال کے لیے ان کی سہولت کا ہر سامان اکٹھا کرتا ہے اسی طرح حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ نے امت کی عملی زندگی کی ضرورت فقہی مسائل کو مستنبط، مدون اور مرتب فرمایا۔
جزا اللہ تعالیٰ احسن مایجازی المحسن۔ امین۔   تعصب کا کیا علاج ہو کہ عمل بالحدیث کے دعوے دار اور عملاََ انکار حدیث کے پیرو کار "جماعت غیر مقلدین" نے یہ مشہور کیا ہوا ہے کہ آپ کی بیٹی کا نام "حنیفہ تھا آپ اس سے مسائل پوچھا کرتے تھے اس لیے آپ کی کنیت ابو حنیفہ ہے۔ سچ یہ ہے کہ متعصب کے منہ میں خاک بھری جاتی ہے۔ ابو حنیفہ حضرت امام اعظم کی خود ساختہ کنیت نہیں بلکہ امت کا عطا کردہ اعزازی لقب ہے۔ حضرت حافظ ابن حجر مکیؒ نے تصریح کی ہے کہ آپ کی حنیفہ نام کی کوئی بیٹی نہیں تھی کہ جس کی وجہ سے آپ کو ابو حنیفہ کہا گیا۔2٭ ساری امت حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کے اس علمی احسان کی ممنون اور آپ کی تعریف میں رطب اللسان ہے۔ صحیح بخاری کی پہلی حدیث کے راوی حضرت سفیان بن عینیہؒ فرماتے ہیں۔
اول من سیرنی محدثاََ ابو حنیفہ 3٭
کہ مجھے محدث بنانے(حدیث سکھانے) والے پہلے صاحب ابو حنیفہ ہیں۔

1٭ تاریخ اہل حدیث۔ ص۔ 79،80،  2٭ الخیرات الحسان۔ ص۔ 25،                      3٭  الجواہر المضیہ ۔ ص۔ 250
امام ابو داود ؒ فرماتے ہیں کہ   رحم اللہ ابا حنیفہ کان اماما  1٭
اللہ تعالیٰ کی امام ابو حنیفہ پر رحمت ہو وہ (علم حدیث کے ) امام تھے۔
 امام یزید بن ہارون فرماتے ہیں ۔ میں نے ایک ہزا ر مشائخ سے ملاقات کی ہے اور ان میں سے اکثر سے احادیث لکھی ہیں۔ لیکن ان سب میں سے بڑے فقیہ سب سے ذیادہ پارسا اور سب سے بلند پایہ علم پانچ شخصوں کو پایا ہے۔ ان میں اولین مقام  امام ابو حنیفہ کا ہے۔ 2٭، امام شافعیؒ نے تمام فقہاء کو آپ کا خوشہ چین قرار دیا ہے۔ 3٭
مشہور غیر مقلد مولاناعبدالرحمان مبارک پوری صاحب نے تصریح کی ہے کہ حفاظ حدیث میں سے امام یحیی بن معینؒ، امام علی بن مدینیؒ، امام شعبہؒ اور امام سفیان ثوریؒ نے امام ابو حنیفہؒ کی توثیق کی ہے۔4 ٭۔ حضرت امام  اعظم ابو حنیفہؒ نے اپنی حیات مستعار کے ایک ایک لمحہ کو خدمتِ علم اور تقوٰی و پرہیز گاری میں بسر کیا۔ آپ نے تمام عمر اپنے ذاتی کاروبار سے گزر بسر کی غربا اور طلباء کی خدمت کی اور حکومتی عہدہ قبول نہ فرمایا۔ عباسی حکمران منصور نے عہدہ قضاء کی سربراہی(چیف جسٹس) آپ کے سپرد کرنا چاہی تو آپ نے اس کی حکومت کے غیر شرعی انعقاد کی بنا پر یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس آواز حق کی پاداش میں آپ کو قیدِزنداں میں ڈال دیا گیا۔ جیل خانہ میں قید ہونے پر آپکی مقبولیت پہلے سے زیادہ ہو گئی۔ آپ سے استفادہ  کرنے والوں کا ایک طوفان جیل کی طرف ہی امنڈنے لگا۔ قید خانہ ایک درس گاہ اور عقوبت خانہ فقہ وافتاء کا مرکز بن گیا تو منصور نے آپ کو کھانے میں زہر دلوا دیا۔ شہادت فی سبیل اللہ آپ کا مقدر تھا۔ جب زہر کا اثر معلوم ہو ا تو سجدہ میں گر گئے اور وہیں جان جانِ آفرین کے سپر د کر دی۔  یہ 150 ہجری مطابق 767 عیسوی کا واقعہ ہے ۔مرکز علم بغداد میں آپ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔  اہل بغداد کا بیان ہے کہ ایسا عظیم جنازہ اور مخلوق خدا کا ایسا خراج عقیدت بغداد کی زمین کو دیکھنا پھر نہ نصیب ہوا۔  اور نہ کو ایسا رجل رشید ہو گا کہ متقبل میں دیکھنا نصیب ہو۔ حضرت امام  اعظم ابو حنیفہؒ کی ان دینی خدمانت اور علمی شان پر محدثین نے آپ کو حدیث "ابناء فارس" کی پیشن گوئی کا مصداق قرار دیا ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ حضرت سلمان فارسیؓ پر اپنا دست مبارک رکھتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ۔ "اگر ایمان ثریا ستارے کے پاس بھی ہو تو ان (فارسی النسل) لوگوں میں سے کچھ مرد یا ایک مرد اس کو پالے گا۔ " اما م حافظ محمد بن یوسف صالحی شافعیؒ942 ہجری جو امام سیوطیؒ911 ہجری کے مایہ ناز شاگرد ہیں فرماتے ہیں کہ ہمارے شیخ (امام سیوطیؒ) نے بڑے یقین کے ساتھ فرمایا ہے کہ اس حدیث  کے مصداق امام ابو حنیفہؒ ہیں ۔ اور یہ بات حقیقت ہے اور شک و شبہ سے بالا ہے  کیونکہ فارسی النسل لوگوں میں  کوئی بھی امام ابو حنیفہؒ اور آپ کے تلامذہ کے علمی مقام کو نہ پہنچ سکا۔ 5٭ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی 1176 ہجری اور نواب صدیق حسن خان غیر مقلد1307 نے بھی اس حدیث کا مصداق اما م صاحب کو قرار دیا ہے 6٭
1٭ جامع بیان العلم و فضلہ۔ج2۔ ص۔163،  2٭ الجوہر المضیہ ج1ص۔29،   3٭ تاریخ بغداد ۔ ص۔ 345، 4٭  تحقیق الکلام۔ج2 ۔ص۔ 125، 5٭ الجوہر المضیہ ج1ص۔29 ۔ 6٭  کلمات طیبات ص۔ 167، اتحاف النبلاء ص۔ 424
فقہ حنفی کا تعارف
حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ تابعین کے درخشاں دور کے اکابرائمہ میں سے  ہیں۔ یہ جدال و نزاع کا زمانہ نہ تھا۔ اخلاص و للہیت کی برکت نے امت کو اتحاد و مودت کے رشتہ میں یک قالب کر رکھا تھا۔ نہ جاننے والے جاننے والوں پر اعتماد کرتے تھے ۔اور جاننے والے اپنی ذمہ داری کو پوری طرح نبھاتے ہوئےامت کی راہنمائی کر رہے تھے۔ اس وقت عالم اسلام میں کوفہ علوم اسلامیہ کا سب سے بڑا گہوارہ تھا۔ جس کے صدر نشین حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ تھے۔ آنے والے پر آشوب دور کی نزاکتوں کا احساس کرتے ہوئے حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ قران ع حدیث اوراثار صحابہ میں بکھرے ہوئے با شمار فقہی مسائل کو ایک جگہ جمع کرنے کا کام شروع کیا۔ صدر الائمہ لکھتے ہیں کہ:-
وابو حنیفہ رحمہ اللہ اول من دون علم ھذہ الشریعۃ لم یسبقہ احد ممن قبلہ۔1٭
اما ابو حنیفہ نے سب سے پہلے شریعت کی تدوین کی ان سے پہلے کسی نے (اس طرح) کی تدوین نہیں کی۔
اور امام سیوطی ؒ امام صاحب کی خصوصیات نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔
ان اوّل من دوّن علم الشریعۃ ورتّبھااًبوا باًثم تبعہ مالک بن اُنسؒ فی ترتیب الموطاولم یسبق ابا حنیفہ احد لاُن الصحابۃؓ االتابعین لم یضعوا فی علوم قوۃ حفظھم فلماراًی ابو حنیفہ العلم منتشر اَو خاف علیہ الضیاع دوّنہ فجعلہُ ابوابا 2٭
سب سے پہلے انہوں نے علم شریعت کی تدوین کی ہے اور ابواب میں اس کی ترتیب دی ہے۔ پھر اما م مالکؒ نے موطا میں ان کی پیروی کی ہے۔ امام ابو حنیفہؒ سے پہلے کسی نے یہ کام نہیں کیا کیونکہ حضرات صحابہ کرامؓ اور تابعین علوم شریعت میں ابواب اور کتابوں کی ترتیب کا کوئی اہتمام نہیں کیا۔ وہ تو صرف اپنے حافظہ پر اعتماد کرتے تھے۔ جب اما م ابو حنیفہؒ نے علوم کو منتشر ہوتے ہوئے دیکھا اور انہیں اس کے ضائع ہو جانے کا خوف ہوا تو اسے ابواب میں مدون کر دیا۔ امام ابن حجر مکیؒ اما صاحب کے خصا ئص بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔
انہ اوّل من دوّن علم الفقہ ورتبہٗ ابواباً و کتبَ علی نحو ما ھو علیہ وتبعہٗ مالک فی موطہ ومن قبلہٗ انما کانو یعتمدون علی حفظھم و ھو اوّل من و ضع کتاب الفرائض و کتاب الشروط۔ 3٭
انھوں نے سب سے پہلے فقہ کی تدوین کی ہے اور اس کو ابواب اور کتب میں مرتب کیا ۔ پھر ان کی پیروی اما مالکؒ نے سے موطا میں کی ہے اس سے قبل لوگ حافظہ پر بھروسہ کرتے تھے۔ اور سب سے پہلے کتاب الفرائض اور کتاب الشروط بھی امام ابو حنیفہؒ ہی نے وضع کی ہے۔
1٭ مناقب موفق۔ج2۔ ص۔136،  2٭ تبیض الصحیفہ ص۔36،   3٭ الخیرات  الحسان ص۔ 28
اس خدمت تدوین و ترتیب کے لیے حضرت اما م اعظم نے اپنے ہزار ہا تلامذہ میں سے چالیس حضرات کو منتخب فرمایا جن میں سے ہر ایک علم و فضل میں یگانہ روزگار اور امام وقت تھا۔ امام طحاویؒ 321 نے سند متصل کے ساتھ امام اسد بن فرات سے نقل کیا ہےکہ۔
کان اصحاب ابی حنیفہؒ الزین دونو الکتب اربعین رجالاُفکان فی العشرہ المتقدمین ابو یوسف وزفروداود الطائی و اسد بن عمرو یوسف بن خالد السمتنی ویحی بن زکریا بن ابی زاہد، و ھو الزی کان یکتبہا لھم ثلائین سنۃ ۔ 1٭
امام ابو حنیفہ کے تلامذہ جنہوں نے ان کے ساتھ مل کر فقہ کی تدوین کی چالیس حضرات تھے اور ان میں سے بھی جو دس متقدمین تلامذہ تھے ان میں سے چند کے نام یہ ہیں۔ امام ابو یوسف، امام زفر، امام داود طائی، اما اسد بن عمرو، امام یوسف بن خالد سمتی(استاد امام شافعی) اور یحیی بن زکریا بن ابی زاہدہ اور امام یحیی ہی ان حضرات کے لیے کتابت کی خدمات سر انجام دیتے تھے۔ ایک دفعہ کسی شخص نے محدث کبیر امام وکیع بن جراع 197 ہجری کے سامنے یہ کہ دیا کہ امام ابو حنیفہ نے فلاں مسلہ میں غلطی کی ہے۔ اس پر انھوں نے اس شخص کو ڈانتے ہوئے کہا۔
کیف یقدرا بع حنیفہ یخطی و معہّ مثل ابی یوسف وزفرفی قیاسھما، ومثل یحی بن ابی زائدہ و حفص بن غیاث وحبان ومندل می حفظھم الحدیث، و القاسم بن معن فی معرفتہِ بالغۃ العربیۃ، و داود الطائی و فضیل  بن غیاض فی زھد ھمارورھما؟ من کان ھولاء جلساو لم یکدیخطی لانہ ان اخطا ردواہ۔ 2٭
 امام ابو حنیفہ کیے غلطی کر سکتے تھے حالانکہ ان کی مجلس میں ابو یوسف اور زفربن ھزیل جیسے قیاس میں فاہر، یحیی بن ابی زائدہ، حفص بن غیاث، حبان اور مندل جیسے زہدہ و تقویٰ کے پہاڑ موجود تھے، جس شخص کی مجلس میں ایسے بڑے بڑےاھل علم موجود ہوں وہ کیسے غلطی کر سکتا ہے؟ اگر اس سے کوئی غلطی ہوتی بھی تو وہ اس کو صیح راستہ کی طرف متوجہ کر دیتے۔  امام صدر الائمہ اس شوارئی تدوین فقہ حنفی کی کیفیت کو بیان فرماتے ہو لکھتے ہیں۔
فوضع ابو حنیفۃ مذھبہ شوری بینھم لم یستبد فیہ بنفسہ دونھم اجتھاداََ منہ فی الدین و مبالغۃ بی النصحۃ اللہ و رسولہ ول لمومنین گکان یلقی مسلۃ مسلۃ و یسمع ماعندھم و یقول ما عندہٗ و یناظر ھم شہراًَ اوا اکثرمن ذالک حتیٰ یستقر الحد الاقوال فیھا ثم یثبتھا ابو یوسف فی الاصول حتی اثبت الاصول کلھا۔ 3٭
اما بو حنیفہؒ نے اپنا مذھب ان میں بطور شوریٰ رکھا تھا اور اپنے اصحاب کے بغیر محض اپنی رائے ہی میں وہ مستبد نہ رہتے تھے اور یہ سب کچھ انہوں نے دین میں احتیاط اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ برحق اور مسلمانوں کے حق میں خیر خواہی کے جذبہ کے تحت کیا۔ چنانچہ وہ ان کے سامنے ایک ایک مسلہ پیش کرتے، ان کی رائے سنتے اور اپنا نظریہ بیان فرماتے اور ایک ایک مہینہ بلکہ ضرورت پڑتی تو اس سے بھی زیادہ عرصہ تک اس میں مناظرہ اور مباحثہ کرتے رہتے حتیٰ کہ جب کسی ایک قول پر سب کی رائے جم جاتی تو اس

1٭ الجوہر المضیہ ج2ص۔211، 212،  2٭ تاریخ بغدادج۔ 14 ص۔250،   3٭ مناقب ابی حنیفہ للموفق 2  ص۔ 133
کے بعد امام ابو یوسفؒ اس کو اصول میں درج کر دیتے یہاں تک کہ سب اصول انہوں نے منضبط کر دیتے۔ فقہ حنفی کی تدوین و ترتیب کے لیے یہ بحث کتنی تحقیق اور محنت سے ہوئی تھی۔ صرف ایک مسلہ کی تحقیق کے لیے امام محدث حضرت امام عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں۔
فخاضو افیھا ثلاثۃ ایام بالغداۃ والعشی۔ 1٭
اس مسلہ کی تحقیق میں ارکان مجلس تین دن صبح شام غور و حوض کرتے رہے۔  کئی برسوں کی طویل مدت میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کی سر پرستی میں اس فقہی شوریٰ کی تحقیق اور محنت سے فقہ حنفی کے مسائل کا یہ مجموعہ مرتب ہوا۔ حضرت ملا علی قاریؒ ککھتےہیں۔
انہ و ضع ثلاثون الفافی العبادۃ والباقی فی المعاملات۔ 2٭
امام صاحب نے تراسی ہزار مسئلے طے کئے ان میں سے اڑتالیس ہزار عبادت سے متعلق اور  باقی معاملات سے متعلق تھے۔ فقہ حنفی کے ان مسائل کی تدوین روایات کی صورت میں حضرت بو یوسفؒ اور دوسرے جلیل القدر فقہاء کے مبارک ہاتھوں ہوئی او ر ان مسائل کی تصویر حضرت امام محمد بن حسنؒ نے اپنی کتب میں فرمائی جو آج بھی امت تک توا تر و توارث سے پہنچی ہیں۔ روایات و اثار کی صورت میں ان مسائل کو اس دور کے اسالیب کے مطابق مختلف مجموعوںمیں لکھا گیا حضرت اما محمد بن حسن کی یہ کتب "ظاہر الراویہ" کہلاتی ہیں۔ "ظاہر الرایۃ" حضرت امام محمد محمد بن حسنؒ کی چھ تالیفات "المبوط"، "الزیادات"،"السیر الصغیر"،"السیر الکبیر"، "جامع الصغیر"، جامع الکبیر" کا مجموعہ ہے۔ "ظاہر الروایہ" میں مسائل آیات، احادیث اور آثار سمیت لکھے گے۔ گویا اس وقت مسلہ اپنے ماخذ یا دلیل سمیت لکھا جاتا تھا۔  بعد میں لوگوں کے استفادہ کے لیے انہی مسائل کو  یا ان کی روشنی میں استنباطی مسائل کو  "المختصر القدوری" :کنز الدقائق" وغیرہ کتب میں ابواب کے ذیل میں لکھا گیا۔  فقہ حنفی کے اس اجمالی تذکرہ سے یہ وضاحت ہو جاتی ہے کہ فقہ حنفی قرآن و سنت سے الگ کسی نئے راستہ کا نام نہیں بلکہ یہ قرآن و سنت کا ہی فیض ہے۔ اور اس  کا ہر مسلہ اپنے ماخذ سے متصل اور اسکی ہر سند قرآن و سنت سے مستند ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے فقہ حنفی کو شرف قبولیت سے نوازتے ہو ئے تمام عالم میں مقبول بنا دیا ہے۔ مشہور مورخ علامہ ابن خلدون 881 ہجری لکھتے ہیں۔ امام ابو حنیفہ کے مقلد اس وقت ، ہندوستان، چین، ماوراء النہر اور تمام بلادعرب ع عجم میں پھیلے ہو ہیں۔ 3٭۔ عہد تابعین، جسے حدیث میں خیر القرون (زمانوں میں بہترین زمانہ) کہا گیا ہے۔ میں مرتب کیے ہوئے اس مجموعہ خیر کو اگر آج کا کوئی حدث(نئی پود) قرآن و سنت  سے متصادم کہے تو تیرہ صدیوں کے اس تواتر اور امت کے عملی توارث کے مقابل (موسمی پودہ) کو حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کی زبانی یاد کرا دیا جائے۔
ان یّحُسدُو نیِ فَاِنِی غَیرُ لاَئِمِھمُ قَبلیِ مِنَ النّاسِ اَھلَ الفَضلِ قَد حسِدوا فدَامَ لیِ وَلَھُم مَانیِ وَماَبھِم وَّماتَ اکثرُناَ اغیظاَم بِمَا یَجِدُ۔

1٭ مناقب او حنیفہ للموفق2/54،  2٭ تاریخ بغدادج۔ 14 ص۔250،   3٭ مقدمہ ابن خلدون 2  ص۔445
اگر یہ مجھ سے حسد کرتے رہیں میں انہیں کچھ ملامت نہ کروں گا۔ اس لیے کہ مجھ سے پہلے بھی اھل فضل پر لوگ حسد کرتے رہے ہیں۔ میرا اور ان کا شیوہ ہمیشہ ہی رہے گا۔ اور ہم میں سے اکثر اپنے اپنے شیوہ پر (یعنی میں اچھا بدلہ دینے اور حاسد اپنی) اسی حسد سے مرتے رہیں گے۔ مشہور امام ادب علامہ محمود زمحشری حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
وتد اللہ الا رض بالا علام المنیفۃ کما وطّد المنفۃ بعلوم ابی حنیفۃ الائمۃ الجلتہ الحنیفۃ الجود الحلم حاتمی واحنفی والدین و العلم حنیفی و حنفی۔1 ٭
اللہ تعالیٰ نے زمین کو بلند و مضبوط پہاڑوں سے جکڑ دیا جیسے ملت حنیفہ کو حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ کے علوم سے مضبوط کر دیا۔  جلیل القدر ائمہ احناف یہ ملت حنیفہ کی باگیں ہیں۔ سخاوت اور علم اگر حاتمی اور احنفی ہے تو پھر دین اور علم حنیفی اور حنفی ہے۔




No comments: